25 مئی 2014 - 09:37
صہیونی ریاست کی سازشوں کا مقابلہ کرنے پر تاکید

فلسطین میں تحریک جہاد اسلامی نے فلسطین میں قومی مصالحتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی صیہونی سازشوں کی بابت خبردار کیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق تحریک جہاد اسلامی کے رہنما خضر حبیب نے کہا ہے کہ ایسے عالم میں جب کہ فتح اور تحریک حماس قومی مصالحت کی کوشش کررہے ہیں صیہونی حکومت غزہ پر حملے کرکے حماس کے رہنماؤں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناکر بحران کھڑا کرنا چاہتی ہے اور اس طرح سے قومی آشتی کے عمل میں روکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ تحریک جہاد اسلامی کے اس رکن کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے صیہونی حکومت کی سازشوں کا سنجيدگي سے مقابلہ کرنے پر تاکید کی ہے اور قدس کی غاصب حکومت کی ہرطرح کی جارحیت کا بھر پور طرح سے مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے مطالبات کو نظر انداز کرنا فلسطینیوں کو اشتعال دلانے کے اقدامات ہیں۔

.......

/169